Monday November 25, 2024

عمران خان کی حکومت لڑکھڑانے لگی، تحریک انصاف کے25 اراکین اسمبلی نے بغاوت کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان کو 20 سے 25 ارکان ووٹ نہیں دیں گے،عمران خان کے خلاف اگر تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو پی ٹی آئی کے اپنے ارکان ووٹ نہیں دیں گے، عمران خان اپنے ذرائع سے اس بات کو کنفرم بھی کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 اور 25 کے درمیان ایسے ارکان ہیں، جو عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے، یہ اتحادیوں کی بات نہیں کررہا ، بلکہ یہ اراکین تحریک انصاف کے اپنے ہیں۔اگر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو پی ٹی آئی کے اپنے ارکان ساتھ چھوڑ دیں گے، یہ ارکان کسی بیماری یا دیگر وجوہات کی بناء پر ووٹ نہیں کریں گے، ووٹوں کی گنتی میں 25 تک ارکان غائب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ خبر ہے عمران خان کو چاہیے کہ اپنے ذرائع سے ان

کے پاس ایجنسیاں بھی ہیں، اس خبر کو چیک کروا لیں،کہ متعدد ارکان اپنے قبلے تبدیل کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا محاذ جس کو وہ خود سپروائز کررہے ہیں، پنجاب میں عثمان بزدار سے ہٹ کرعمران خان نے بیوروکریسی سے براہ راست خود رپورٹ لینا بھی شروع کی ہے۔ جس بیوروکریسی سے عمران خان جو رپورٹ لے رہے ہیں وہ پل پل کی رپورٹ لندن میں بھی بھیج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ کا پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ تحقیقات کروائی جائیں، ایف آئی اے کے نئے ڈی جی واجد ضیاء کوپہلی ذمہ داری مل گئی کہ وہ تحقیقات کروائیں لیکن حکومت اس فیصلے خلاف سپریم کورٹ جارہی ہے کہ تحقیقات رکوائی جائیں۔ جبکہ تحقیقات تو ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں قائل ہوں کہ بی آر ٹی میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، بی آر ٹی کمال کا منصوبہ ہے۔

FOLLOW US