لاہور(نیوز ڈیسک)سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔تفصیل کے مطابق سوزوکی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں چھ سے آٹھ ہزار تک اضافہ کیاگیا۔سوزوکی کی جانب سے 110سے 150سی سی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں چھ سے آٹھ ہزار روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ہندڈاسی ڈی 70میں ایک ماہ کے دوران 600روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد 75ہزار500روپے کی ہوگئی ہے۔جس پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں قیمتوں میں اضافہ شہریوں کی کمر توڑ دیگا۔ تاجربرادی کا کہنا ہے کہ ہنڈا نے تو ایک ماہ کے دوران قیمت صرف 600روپے بڑھائے ہیں مگر سوزوکی نے موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیاہے۔ تاجر برادری کا کہنا ہے زیادرہ تر کسٹمر ہندا کی موٹر سائیکل خریدتے ہیں، سوزوکی کی موٹر سائیکل
بہت کم لوگ خریدتے ہیں اس لئے عوام پر زیادہ اثر نہیں آئے گا۔تاہم تاجر برادری کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی قیمت 50ہزار سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔تاکہ موٹر سائیکل عام آدمی کی پہنچ میں آسکے۔ یادرہے موٹرسائیکل کی بڑھتی قیمت سستی سواری کو شہریوں سے دور کررہی ہے۔واضح رہے کہ پاک سوزوکی موٹرکمپنی کو 30ستمبر2019 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 1.16 ارب روپے خسارہ ہوا تھا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کو94.8 ملین روپے نفع حاصل ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر2019 کیلئے کمپنی کو فی حصص14.11 روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ جولائی تا ستمبر2018 کیلئے پاک سوزوکی موٹرکمپنی کو1.15 روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی۔