Friday November 29, 2024

یہ ہے نیا پاکستان۔۔۔!!! افریقہ اور آسٹریلیا میں سونے کی کانوں کے مالک، عالمی شہرت یافتہ تاجر نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا، پوری قوم کا سر فخر سے بلند

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بابراعوان نے کہا ہے کہ ایک کھرب پتی تاجرنے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے، اس تاجر کی افریقہ اور آسٹریلیا میں اپنی سونے کی کانیں ہیں، نجیب نامی تاجر کی 2.8 بلین امریکی ڈالر کی نیٹ ورتھ ہے، نجیب نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے اور سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھرب پتی تاجر ہے، اس تاجر کی افریقہ اور آسٹریلیا میں اپنی سونے کی کانیں ہیں، یہ میڈیا ، ٹورازم ، ٹیلی کام، ہاؤسنگ کا بھی بہت بڑا آدمی ہے،

ان کا نام نجیب ہے۔انہوں نے اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے بیان بھی دیا تھا،جب عمران خان نے ہاؤسنگ کا پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ہاؤسنگ پراجیکٹ کے زیرتحت اسلام آباد میں فلیٹ بنائے جارہے ہیں، جن کا اندر سے پلسترہوگیا ہے اور باہر سے ہورہا ہے۔ جس کی 2.8 بلین امریکی ڈالر کی نیٹ ورتھ ہے، انہوں نے پاکستان میں وزیراعظم سے ملاقات کی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں۔ بابراعوان نے کہا کہ واجد ضیاء کی تقرری کے بعد اب کوئی توقع نہ کرے کہ اس کو رعایت مل جائے گی، اب کسی کو رعایت نہیں ملے گی، سب کا بلاتفریق احتساب ہوگا۔واجد ضیاء کی تعیناتی ان کے لیے پریشانی کا باعث ہے جو منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص ہے جو یہاں سے چلا گیا ہے، وہاں جاکرکھانے کھارہا ہے، شاپنگ کررہا ہے،روز نیا سوٹ پہنتا ہے ضرورپہنے، لیکن ہمارے پیسے ہیں ہمیں اس کی تکلیف ہوتی ہے۔ ایک اور شخص بھی تیاری

کیلئے ہے، اس کی تیاری کا اسی ہفتے میں پتا چل جائے گا، انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کی معیشت کا تقابلی جائزہ پیش کیا تھا، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت اٹھ رہی ہے اور انڈیا کی معیشت بیٹھ رہی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی ریٹنگ کرنے والی ایجنسی موڈیز نے پاکستان اور انڈیا کیلئے ریٹنگ جاری کی ہے،نوازشریف کے دور میں ہم منفی لسٹ یعنی بی تھری سے بھی آگے چلے گئے تھے،لیکن اب پاکستان کوسرمایہ کاری کیلئے مستحکم قراردیا ہے۔موڈیز نے بھارت کو منفی بی تھری میں ڈال دیا ہے۔عمران خان عوام کی امید پر پورا اترے گا، آئندہ سالوں میں پاکستان معیشت میں دوڑ رہا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایک ملک نے پاکستان کیلئے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔عمران خان کے آنے کے بعد چین کے ساتھ آج سے ہماری تجارت شروع ہوگئی ہے، ایک ہزارسے زائد اشیاء پاکستان سے چینی مارکیٹ میں بھجوائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ واجد ضیاء کو اندرون بیرون ملک ہیروآف پانامہ کہا جاتا ہے، اس آدمی نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہوکرکیس لڑا، ان کو دھمکیاں دی گئیں۔لیکن اس آدمی نے مافیاکیخلاف کیس لڑا۔منی لانڈرنگ ،پاناما سے بڑا جرم اقامہ ہے، اقامہ اس لیے جرم ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم دوسرے ملک میں نوکری کررہا ہے، یہ پاکستان کی توہین ہے۔ایک وزیردفاع کے خلاف اقامہ کی بنیاد پر کچھ نہیں ہورہا تھا، جس کیخلاف ایکشن کی کابینہ نے منظور دی ہے۔اس کے ساتھ منی لانڈرنگ کو روک جائے گا۔ڈالر کو باہر نہیں جانے دینا۔

FOLLOW US