کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صادق سنجرانی نے ملک کےنئے چئیرین سینیٹ کا عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تاہم ان کے عہدہ سنبھالتے ہی ان کی عمر کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔ صادق سنجرانی کی جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تاریخ پیدائش 14اپریل 1978ہے ۔ جو آئین کی دفعہ 41کے تحت قائمقام صدر مملکت کے لئے مقررکردہ عمر سے 5سال کم بنتی ہے۔ جس پر بلوچستان ہائیکورٹ میں ان کے خلاف آئنی درخواست دائرکی گئی۔آج اس درخواست کی سماعت ہوئی جس
میں درخواست نے موقف اختیار کیا کہ صادق سنجرانی آئین کے تحت عمر کے مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اترتے۔عدالت نے اس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونےبارے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔