Thursday November 28, 2024

سعودی عرب نے ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔ایران کے سب سے بڑے دشمن سے مدد مانگ لی

ریاض( ) سعودی عرب کی سرکار ی خبررساں ایجنسی کے مطابق منظور کردہ قومی پالیسی کے تحت تمام جوہری سرگرمیاں پْرامن مقاصد کے لیے ہوں گی اور یہ بین الاقوامی معاہدوں کی تحدیدات کے مطابق انجام دی جائیں گی۔اس پالیسی میں جوہری مواد سے قدرتی وسائل کے مفید استعمال کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔اس کے تحت تابکاری فضلات کو اچھے طریقے سے تلف کیا جائے گا۔سعودی عرب اس وقت تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے لیکن وہ اب اپنے اصلاحاتی پروگرام ویڑن 2030ء کے تحت بتدریج تیل کی معیشت پر انحصار کم کررہاہے۔ وہ توانائی کے وسائل کو

متنوع بنانے کے لیے جوہری پروگرام کو ترقی دے رہا ہے اور جوہری بجلی پیدا کرنا چاہتا ہے۔سعودی عرب امریکا کے ساتھ پْرامن مقاصد کے لیے جوہری تعاون کا معاہدہ چاہتا ہے اور اس نے مملکت کے پہلے جوہری توانائی پروگرام کی ترقی کے لیے امریکی فرموں کو بھی دعوت دی ہے۔

FOLLOW US