Monday September 8, 2025

بریکنگ نیوز ماڈل ٹاؤن لاہور میں دھماکہ جانی نقصان کی اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک) ماڈل ٹاﺅن کے علاقے لیاقت آباد فلیٹس کے قریب سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد فلیٹس کے نزدیک سلنڈر کا دھماکہ ہوا، دھماکہ غباروں میں ہوا بھرنے والے سلنڈر کی وجہ سے ہوا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے پاک فوج کے لانس نائیک محمد عمران شہید ہوگئے، جبکہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد ماردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے لانس نائیک محمد عمران شہید ہوگئے۔جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ایف سی جوان بھی زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ پاک فورسز نے دہشتگردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور بھرپور جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے ہیں۔ مزید برآں بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایک بار پھرایل اوسی پر رکھ چکری اور راولاکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی۔ بھارتی فوج نے پاکستانی پوسٹ پرمارٹر راونڈز فائرکیے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپورجواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے2 افسر زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے رکھ چکری اور راولاکوٹ میں بلااشتعال فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے2 افسران زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا پوری شدت دے جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھرایل اوسی پر رکھ چکری اور راولاکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی۔ بھارتی فوج نے پاکستانی پوسٹ پرمارٹر راونڈز فائرکیے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپورجواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے2 افسر زخمی ہوگئے ہیں۔