Monday January 20, 2025

انتظار کی گھڑیاں ختم صرف چند دن بعد اورنج لائن ٹرین چلنے کیلئے تیار خود وزیراعظم نے منصوبے کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

لاہور : وزیراعظم نے خود اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں زیر تعمیر منصوبہ 10 دسمبر کو چلا دیا جائے گا، اس منصوبے کی وجہ سے پنجاب حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا خسارا ہوگا، منصوبے کے خسارے کو کم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئی ہیں اور بالآخر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تاریخ کے سب سے بڑے اور مہنگے منصوبے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین اب سے چند روز بعد چل پڑے گی۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان خود وزیراعظم عمران خان نے کیا ہے۔ لاہور کے مختصر دورے کے موقع پر وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اورنج لائن میٹر ٹرین منصوبہ 10 دسمبر کو شروع ہو جائے گا۔

10 دسمبر کو اورنج لائن میٹرو ٹرین چل پڑے گی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ مہنگا ترین منصوبہ ہے جس پر پنجاب حکومت کو اربوں روپے کے سالانہ خسارے کا سامنا کرنا ہوگا۔ تاہم ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ کیسے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا خسارا کس طرح کم کیا جائے۔ واضح رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ سی پیک کے تحت شروع کیا گیا تھا جو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تعمیر کیا جانا تھا۔ تاہم بعد ازاں مختلف وجوہات کی بنا پر منصوبے میں تاخیر ہوئی اور اس باعث اس کی کل لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ بھی ہوا۔ تاہم اب تحریک انصاف کی حکومت نے اس منصوبے کا 10 دسمبر کو افتتاح کرنے کا اعلان کیا ہے۔

FOLLOW US