اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی بھرپور سپورٹ سے ہم پاکستان کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی دینا میں واپس لائے ہیں ، رواں سال سائنس وٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ اس سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم کی بھرپور سپورٹ سے ہم پاکستان کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی دینا میں واپس لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال بجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے بعد روس سے وزارتی کمیشن قائم ہو رہے ہیں اب توجہ یورپی یونین اور امریکہ پر ہے۔