لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سموگ کو ختم کرنے کی پالیسی تیار کرلی ہے، یوروٹو کی بجائے یوروفور تیل امپورٹ کریں گے، جبکہ 2020ء تک تیل سارا یورو5 پر چلاجائے گا جس سے فضاء میں آلودگی 90 فیصد کم ہوجائے گی، آئل ریفائنری، ٹریفک اوربھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کریں گے، لاہور میں 60 ہزار کنال پر جنگلات بھی اگائیں گے۔انہوں نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا بچوں بوڑھوں اور سب بڑے متاثر ہورہے ہیں، مجھے شوکے خانم کے ڈاکٹرز نے آج سے دوسال قبل نومبر میں جب سموگ آئی تو بتایا تھا کہ اس سے لوگوں کی زندگیاں کم ہوجائیں گی، بچوں کے پھیپھڑے کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔
پی ایم ٹو گیس ہے یہ پتلے پتلے سے ذرے پھیپھڑوں اور انتڑیوں میں چلے جاتے ہیں، ہم نے اس کیلئے پالیسی بنائی ہے، اس کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہورمیں 10سالوں میں 70 فیصد درخت کم ہوئے۔ ہم نے اس حوالے سے کچھ فیصلے کیے ہیں، سب سے پہلے 50 فیصد تیل جو امپورٹ کرتے ہیں، ہم اب یوروٹو کی بجائے یوروفورتیل امپورٹ کریں گے۔جس میں آلودگی کم ہوتی ہے۔ جبکہ 2020ء تک تیل سارایورو5 پر چلاجائے گا جس سے 90 فیصد ہوا کلین ہوجائے گی، یعنی آلودگی کم ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ریفائنریز کو تین سال کا وقت دیا ہے کہ تیل صاف پیدا کیا جائے گا ،کوالٹی کو اپ گریڈ کیا جائے، ورنہ ان کو بند کردیں گے۔تیسرا فیصلہ الیکٹرک وہیکل کیلئے کیا ہے، کارانڈسٹری سے بات چیت چل رہی ہے، شہرمیں چلنے والی بسوں کو الیکٹرک یا گیس پر لے کرآئیں گے۔چوتھا فیصلہ یہ کیا ہے کہ جو چاول کی فصل جلائی جاتی ہے تواس کیلئے ہم ان کے ساتھ ملکرمشینری لے کرآئیں گے، فصل کو جلانے کی بجائے فروخت سے فائدہ ہوگا، پانچواں بھٹے ہیں ان کے حوالے سے پالیسی بنائی ہے۔ ان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کی طرف لے کرآئیں گے،ل اہور میں 60 ہزار کنال زمین پر جنگلات اگائیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں ہرسال لوگوں کو بہتری ملے گی، تین سال بعد واضح فرق نظر آئے گا۔