لاہور(نیوز ڈیسک) معروف سپورٹس جرنلسٹ زینب عباس کی شادی کے دوران دلہن کے روپ میں بلا ہاتھ میں تھامے سپورٹس اینٹری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔زینب عباس حال ہی میں حمزہ کاردار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں جن کے دلہن والے روپ کو سب نے بیحد پسند کیا اور انکی شادی کی تصاویر سوشل
میڈیا پر وائرل ہوئیں،زینب عباس نے اپنی شادی میں بھی اپنے پیشے کا رنگ بھردیا اور دلچسپ انداز میں سپورٹس انٹری دی جسکی ویڈیو اور تصاویربھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا علی ظفر کی آواز میں گایا گیا ترانہ ’سیٹی بجے گی کھیل سجے گا‘ پر دی۔تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ زینب عباس اپنے کزنز اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مسکراہٹ سجائے ’سیٹی بجے گی‘ پی ایس ایل ترانے پر اینٹری دے رہی ہیں جبکہ اس موقع پر انکے عزیز و اقارب نے کرکٹ بیٹ ہاتھ میں اٹھائے انہیں کرکٹرز کی طرح سلامی دی جبکہ زینب نے بھی ہاتھ میں بیٹ اٹھا رکھا ہے، اس دوران زینب نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی بیٹی کے ہاتھوں ایک بال بھی کھیلی، مداحوں کو زینب عباس کا یہ انداز خوب بھایا جن کا کہنا تھا کہ سپورٹس شخصیت کے طور پر شادی کےلئے اس گانے کا انتخاب ان پر خوب جچا۔