لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رائے ونڈ میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے کئی افراد دم توڑ گئے ہیں ۔ ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھیرائو کر رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رائےونڈ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی ہے جبکہ کئی زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد فراہم کی
جارہی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ اس سلسلہ میں اہم سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر سکیورٹی اور پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ۔ریلوے سٹیشن اور بس اسٹینڈز سمیت دیگر پبلک مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات اہلکاروں کو چوکنا رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے آنے جانے والے گاڑیوں کی جامع تلاشی کے احکامات جاری کئے گئے۔ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہےجاری کرتے ہوئے آنے جانے والے گاڑیوں کی جامع تلاشی کے احکامات جاری کئے گئے۔ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے