Monday January 20, 2025

پاکستانی سیاست میں نیا موڑ : شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کو مقابلے کا چیلنج دے دیا ، مگر کس میدان میں ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیاست میں ناقابل یقین موڑ، شاہد خان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم سمیت کابینہ کے چیلنج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایل این جی کیس میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی وفاقی کابینہ میں حالیہ ردوبدل پر بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت پوری وفاقی کابینہ کتنا ٹیکس دیتی ہے؟ ڈکلیئر کریں، آپ کو سارے چور نظر آجائیں گے۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نالائقوں کا ٹولہ ہے، ادھر سے اٹھاکر ادھر رکھ دیں، نالائق پھر بھی نالائق ہی رہتا ہے۔

شاہد خاقان نے یہ بھی کہا کہ رحم صرف ایک ہی ذات کرتی ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ایل این جی مہنگی خریدنے کا دعویٰ ثابت کرے ورنہ قوم سے معافی مانگے،دنیا میں 30 ایل این جی ٹرمینل لگے ،اگر ایک پاکستان سے سستا ہو تو بغیر ریفرنس کے سزا دیں ، علاج نوازشریف کا حق ہے ، واپس آ کر جیل جائیں گے ، پوری کابینہ کا ٹیکس ریٹرن نکال لیں تو پتہ چل جائے گا کہ چور کون ہے؟۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم ایل این جی ریفرنس میں جواب پہلے ہی دے چکے ہیں ،نیب کہتا ہے ایل این جی مہنگی خریدی گئی تو ثابت کریں اگر ثابت نہیں کر سکتے تو قوم سے معافی مانگے ۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب،گورنر پنجاب نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، وزیراعظم عمران خان سے تاجروں کے وفد نے بھی ملاقات کی ہے، وزیراعظم تاجر برادری کے ساتھ اجلاس میں شریک تھے جب انہیں شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی اطلاع دی گئی، وزیراعظم عمران خان کو جب عباسی کی گرفتاری کی اطلاع دی گئی تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابرہے،ادارےقانون کی بالادستی کویقینی بنائیں،حکومت اداروں کےکام میں مداخلت نہیں کریگی۔

FOLLOW US