Monday February 24, 2025

جیسے نواز شریف کا جہاز لندن میں لینڈ کرے گا اس کے فوری بعد مریم نوا زکیا کام کریں گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )جیسے نواز شریف کا جہاز لندن میں لینڈ کرے گا اس کے فوری بعد مریم نوا زکیا کام کریں گی ، وہ انفارمیشن جس کے ملتے ہی وزیر اعظم عمران خان پریشان ہو گئے ، جانتے ہیں کیا ہونےوالا ہے ۔۔۔معروف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتا یا ہے کہ ایک انفارمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی راتو ں کی نیند یں اڑا دی ہیں ۔نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا

کہ ن لیگ کے لیے تمام حالات ٹھیک ہوتے جا رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے حالات بھی بہتر ہورہے ہیں ،دوسری جانب نیب اچانک خاموش ہو گیا ہے او ر گرفتاریوں کا سلسلہ بالکل رک گیا ہے۔ تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک ہی نعرہ تھا کسی کو این آر او نہیں دوں گالیکن اب ان کو یہ کہا جا رہا ہے ،آپ کسی کو گرفتار نہیں کروگے ۔لیکن دوسری بات جس نے عمران خان کی راتوں کی نیندیں ختم کردی ہیں ۔ عارف حمید بھٹی نے بتا یا کہ عمران خان کو ایک انفارمیشن ملی ہیں،ادھر نواز شریف کا جہاز لندن لینڈ کرے گا ،ادھرمریم نواز اڑتالیس گھنٹوں میں پنڈی کنٹینر پر جا کر کھڑی ہو جائیں گی۔