Thursday November 28, 2024

میٹرک پاس لیڈی ڈاکٹر رنگے ہاتھوں پکڑی گئی،ملزمہ بڑے سرکاری ہسپتال میں کیا کررہی تھی اور اس سے گرفتاری کے وقت کیا کچھ برآمد ہوا؟ حیرت انگیزانکشافات

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے جناح اسپتال سے گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر عائشہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاہے ۔ وومن پولیس اسٹیشن کی تفتیشی افسر نے عدالت سے گرفتارہونے والی میٹرک پاس لیڈی ڈاکٹرملزمہ کے 14 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔عدالت نے پولیس کو جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔ ملزمہ کے وکیل نے پولیس

موقف کی تردید کی اور کہا کہ کوئی جعلسازی نہیں کی۔ ملزمہ گزشتہ ایک سال سے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کی ایک ڈاکٹر کے ساتھ اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ کو گزشتہ روز ہی اسپتال کے گائنی وارڈ میں دیکھا گیا، سیکورٹی کے عملے نے رپورٹ کی۔ وومن پولیس کو طلب کرکے اسے حوالے کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق عائشہ نامی خاتون میٹرک پاس ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکر کی بھی کوئی سند نہیں ہے۔ گزشتہ ایک برس سے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں بطور ڈاکٹر جاب کررہی تھی۔ اس کے بیگ سے مشکوک دوائیں، بلڈر پریشر اور د ل کی دھڑکن چیک کرنے والے آلات بھی برآمد ہوئے۔

FOLLOW US