واشنگٹن (ویب ڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک کو لمبیا میں قیدی خاتون سیاستدان علاج کے بہانے جیل سے فرار ہوگئی، تاہم اُسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔سزا یافتہ خاتون ایڈا مارلینو Aida Merlano کولمبیا کی جیل میں سزا کاٹ رہی تھیں، اُسے علاج کے لیے کلینک لے جایا گیا، جہاں وہ فلمی انداز میں رسی کے ذریعے کلینک کی کھڑکی سے کود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔سزا یافتہ سیاستدان کی رکھوالی پر تعینات گارڈز، کمرے کے باہر انتظار ہی کرتے رہ گئے اور وہ انہیں چکمہ دے کر فرار ہونے میں کا میاب ہوگئیں تاہم خاتون کو بعد میں حراست میں لےلیا گیا۔