اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی نے مریم نواز کی سابق آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقاتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار چودھری غلا م حسین نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز اس وقت تو بہت بڑی بڑی باتیں کررہی ہیں لیکن جب ان کا نام ڈان لیکس میں پھنس گیا تھا تو اسوقت یہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پاس جا کران سے ملاقاتیں کرتی رہیں ۔ اور ان کی منت سماجت کرتی رہیں کہ براہ مہربانی میرا نام ڈان لیکس کے معاملے سے نکلوا دیں ۔ اور میری جان اس مسئلے سے چھڑوا دیں ۔ یا د رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ڈان لیکس کے معاملے پرسابق مشیر
وزیر اعظم طارق فاطمی، پرویز رشید اور پی آئی او رائو تحسین کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا تھا۔