اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو کامیاب کرا کر آصف علی زرداری نے اپنی ڈوبتی سیاست کو اٹھایا ہے ، اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ کو برا بھلا کہنے والوں کو شکست ہوئی آئندہ الیکشن میں نواز شریف کا نام نہیں رہے گا ۔پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم
لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کے لوٹے نکلے ہیں ۔آصف علی زرداری نے بہت اچھے پتے چلیں ہیں آصف زرداری اور ممبران کو داد دیتا ہوں ۔ سینیٹ الیکشن کے بعدمسلم لیگ (ن) میں مزید دراڑیں پڑھیں گی ۔ عمران خان نے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن جیتنا ضروری ہے نواز شریف آتا تو آج کوئی اور ہی فضا ہوتی اور لال حویلی میں مسلم لیگ (ن) والے پٹاخے پھوڑ رہے ہوتے ۔ آصف علی زرداری نے اپنی ڈوبی ہوئی سیاست کو پھر اٹھایا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں نواز شریف نام کی کوئی چیز نہیں رہے گی ۔ آج پاکستان میں اینٹی اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ کو برا بھلا کہنے والی قوتوں کو شکست ہوئی ہے ۔ میری نظر میں صادق سنجرانی ایک دو ووٹ سے جیتے گا مگر یہاں تو کچھ اور ہی ہوا ہے ۔ پاکستان میں کسی بھی تجربہ کار شخص نے تلواریں نہیں چلائیں۔ رضا ربانی کا چہرہ عوام کو دیکھیں۔ یہ سمجھتا تھا کہ میں نہ ہوا تو کچھ نہیں ہو گا۔ کوئی شخص گھر سے سیکھ کر نہیں آتا سب نے پارلیمنٹ میں آ کر ہی سیکھا ہے ۔