Wednesday July 30, 2025

عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے ملزم نے ضمانت کروا لی،لیکن جونہی وہ باہر نکلا تو تحریک انصاف کے وکیل نے حساب برابر کر ڈالا

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے ملزم مرزا رمضان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے ملزم کو پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت کیدرخواست منظور

کرتے ہوئے ملزم کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم جب عدالت سے باہر نکلا تو پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے ملزم کو تھپڑ رسید کردیا۔