Monday November 25, 2024

4000 کروڑ میں فروخت ہونے والا پلازا ہوٹل۔۔اس ہوٹل کا مالک کون ہے؟ جان کر آپ کو حیرانی نہیں ہو گی

نیویارک: سہارا گروپ نے امریکہ میں پلازا ہوٹل 4ہزارکروڑمیں فروخت کرنیکا معاہدہ کر لیا،ہوٹل تاریخی مقامات کی فہرست میں درج ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سہارا گرو پ کو امریکہ میں پلازاہوٹل کے حصص کے خریدار مل گئے۔وہائٹ سٹی وینچرز کے ساحل خان اور حاکم آرگنائزیشن کے کامران حاکم نے تقریباً4ہزار کروڑ روپے میں پلازا ہوٹل کے بیشتر حصص خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔

ہوٹل میں سہارا گروپ کے بانی سبرتو رائے 70فیصد حصص کے مالک ہیں۔دونوں گروپ کی جانب سے فی الحال 200کروڑ روپے جمع کرائے جاچکے ہیں۔ معاہدے سے انحراف پر رقم واپس نہیں کی جائیگی۔واضح ہو کہ پلازا ہوٹل 1907ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ واحد ہوٹل ہے جو تاریخی مقامات کی فہرست میں درج ہے۔
سہارا گروپ کے چیئرمین سبرتو رائے اور چٹوال نے 2012ء میں پلازا ہوٹل مشترکہ طور پر خریدا تھا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی اس کے حصص کے مالک تھے۔سہارا گروپ کے کارپوریٹ فائننس کے صدر سندیپ وادھوا اور پلازا ہوٹل میں 5فیصد حصص رکھنے والے سنت سنگھ چٹوال نے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کو حکم جاری کیا تھا کہ سبھی سرمایہ کاروں اور بینکوں کے قرضے واپس کرے۔ سہارا گروپ کا دعویٰ ہے کہ وہ کٴْل بقایا رقم کا 95فیصد حصہ واپس کرچکا ہے اور اس سلسلے میں سہارا گروپ کے چیئرمین نے 2سال جیل میں گزارنے کے بعد 2016سے پیرول پر باہر ہیں۔

FOLLOW US