Monday November 25, 2024

”تم کالادانہ استعمال کرو وہ کالادانہ جس کو رسول اللہﷺنے ہربیماری کا علاج قراردیا

طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اوریونانی سسٹم آف میڈیسن میںصدیوں سے استعمال ہونے والی دوا کلونجی پردنیا بھر میں ہزاروں مطالعے اور لاکھوں کلینکل ٹرائلزہورہے ہیں ۔اب ماجہ اور بخاری شریف میں خالد بن سعد سے روایت ہے کہ ہم لوگ سفر میں تھے۔ ہمارے ساتھ غالب بن الجبر بھی تھے۔ وہ راستے میں بیمار ہو گئے۔ ہم لوگ مدینہ پہنچےتو وہ اس وقت بھی بیمار تھے۔ابنِ ابی عتیق ( عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمٰن بن ابو بکرؓ) ان کی عیادت کے لئے آئے تو ہم سے فرمایا ”تم کالا دانہ استعمال کرو۔ اس کے پانچ سات دانے لے کر پیس لو پھر زیتون کے تیل میں ملا کر ان کی ناک میں چند قطرے اس طرف ڈالو اور چند قطرے اس طرف ڈالو۔ کیونکہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ وہ فرما رہے تھے کہ کالا دانہ ہر بیماری کی شفاء ہے سوائے سام کے۔ میں نے کہا سام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا موت۔ کلونجی کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ”اس میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفا ہے“یہ بات جدید تحقیقات نے بھی ثابت

کردی ہے ۔اب تک کی گئی تحقیق کے مطابق کلونجی کے بیج ‘ایچ آئی وی ایڈز ‘کینسر‘لیوکیمیا‘ذیا بیطس‘بلڈ پریشر‘ہائپر کولیسٹرول ایمیا اورمیٹا بولک ڈیزیززکے علاج میں انتہائی موثر پائے گئے ہےں۔ فلو ریڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کلونجی کینسر اور لیوکیمیا میں بھی مفیدہے نیز اینٹی کینسرکیمیو تھراپی کے مضمرات کے ازالہ میں بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔علاوہ ازیں کلونجی کے استعمال سے مریضوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔جن سنگ‘ جنکوبلوبااور کلونجی کے مرکب کے استعمال سے ایڈزکے مریضوں میں ایمیون سسٹم(مدافعتی نظام) کی کارکردگی میں انتہائی بہتری پیدا ہوجاتی ہے ۔تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کے مطابق کلونجی کے حوصلہ بخش نتائج سے ایڈز کے خاتمے میںیقینی پیش رفت ہوئی ہے۔یاد رہے کہ کلونجی پر آغا خان یونیورسٹی کراچی میں بھی تحقیق ہو رہی ہے اورکلینکل ٹرائلز واسٹڈی نمبرNCT00327054 کے مطابق کلونجی کوذیا بیطس‘بلڈ پریشر‘ہائپر کولیسٹرول ایمیا ورمیٹا بولک ڈیزیززمیں فائدہ مند قرار دیا گیا ہے۔

FOLLOW US