اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ ابھی نندن سے کرتارپورراہداری تک بھارت ہارا،پاکستان جیتا،مودی ہارا،عمران خان جیتا،اور جنگی جنوں ہارا اور امن جیتا،سِدّھو سمیت پوری سکھ برادری کو مبارک،پاکستان زندہ باد۔تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک
کے جنم دن کے موقع پر سکھ کمیونٹی کو سرپرائز دیا، کُرتار پاوری راہداری کا افتتاح کر کے پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، پاکستان ایک پُر امن ملک ہے جو صر خطے میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن چاہتا ہے، حکومت کے اسے فیصلے پر سینئر صحافی ارشاد بھٹی بھی میدان میں آگئے اور شاندار رد عمل دے ڈالا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’’ابھی نندن سے کرتارپورراہداری تک بھارت ہارا،پاکستان جیتا،مودی ہارا،عمران خان جیتا،اور جنگی جنوں ہارا اور امن جیتا۔۔
سِدّھو سمیت پوری سکھ برادری کو مبارک۔۔پاکستان زندہ باد۔۔‘‘
ایک اور پیغام میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’’آج بھارت میں بابری مسجد کا اختتام اور پاکستان میں کرتارپور راہداری کا آغاز،خوشی یہ کہ میرا پاکستان آگے بڑھ رہا،آج اقبال ڈے،مجھے علامہ صاحب کا یہ شعر ہمیشہ سے پسند۔۔تیرے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا، نہ وہ دنیا/
یہاں مرنےکی پابندی،وہاں جینےکی پابندی! پاکستان زندہ باد۔۔‘‘۔