Monday February 24, 2025

شاہ محمو د قریسی اِن ہاؤس تبدیلی کے متمنی۔۔۔!!! خسرو بختیار، اسد عمر اور پرویز خٹک مل کر تحریک انصاف میں کیا کرنے والے ہیں؟ حقیقت سامنے آتے ہی عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ خسرو بختیار، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد عمر سمیت کچھ دوسرے لوگوں کا گروہ حکومتی معاملات کو خراب کرنے کے لیے سرگرم ہے، انکا خیال ہے جو مرضی ہو انہیں حصہ مل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عزت ، شہرت ، اقتدار اور دولت وہ ہوتی ہے جسے انسان کمانے کے لیے قربانیاں دیتا ہے، لیکن اگر حالات یہ ہیں کہ آپ کمانے کے قابل نہ ہو اور آپ پر دوسروں کی نوازشات ہوں تو رویے خود بخود بچگانہ ہوجاتے ہیں،

وزیر اعظم سمیت وزراء اور دیگر لوگوں کا یہی خیال ہے کہ جس طرح ہمارے لیے پارٹی بنائی گئی،لوگ شامل کروائے گئے، الیکشن کروائے گئے، الیکشن کے دوران اپوزیشن کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے یا پھر جس طرح چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں ہوا۔ تو دھرنے کو لے کر بھی انکا خیال یہی ہے کہ یہ معاملہ خود بخود حل ہوجائے گا لیکن یہ حکومت کے لیے ایک چیلنج سے کم نہیں، یہ لوگ قسمیں اُٹھاتے تھے کہ کچھ نہیں ہوگا، مولانا لانگ مارچ نہیں کریں گے اور اگر مولانا آ بھی گئے تو آتے ہی واپس چلے جائیں گے، اگر مولانا کچھ کرتے بھی ہیں تو اس میں وزراء کا کیا جائے گا، ان لوگوں کا یہی خیال ہے کہ فوری اِن ہاؤس تبدیلی کی جائے گی، اس سارے معاملے میں خسرو بختیار کا یہ خیال ہے کہ میں کونسا عمران خان کا اپنا بندہ ہوں، شاہ محمود قریشی ان سب میں زیادہ چاہتے ہیں کہ اِن ہاؤس تبدیلی لائی جائے، وزراء نے خود ہی کیٹا گریز بنا لی ہیں پروز خٹک کا خیال ہے کہ انہیں سب سے زیادہ کھڈے لائن لگایا گیا ہے کیونکہ انہیں وہ نہیں دیا گیا جو وہ چاہتے تھے، اسد عمر کو بھی رسوا کر کے ان سے وزارت واپس لے لی گئی ، حکومت میں شامل کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ جان بوجھ کر معاملات خراب کیے جائیں جبکہ مولانا بھی وقت لینے کے لیے ہی مذکاراتی کمیٹی سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ کمیٹی معاملات کو سدھارنے کی بجائے خراب کرے گی اور یہ بات وزیر اعظم عمران خان سمیت مولانا بھی جانتے ہیں، بات معاملات کو کسی اور طرف چلے جائیں،