Monday February 24, 2025

پڑوسی ملک ایران میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی،متعدد افراد ہلاک

تہران: ایران کے شمال مغرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 120زخمی ہوگئے۔نایرانی سیسمولوجیکل سنٹر کے مطابق جمعہ کی صبح ایران کے شمال مغربی علاقے میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے۔

ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت5.9رریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکززمین میں 8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد 4آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔متاثرہ علاقے میں جانی و مالی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔