لاہور گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں ایک تقریب کے دوران ایک شخص نے جوتے سے حملہ کیا تھا۔بعد ازاں جوتا مارنے والے شخص کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جامعہ نعیمیہ آمد سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور گڑھی شاہو میں مدرسہ
سے ملحقہ گلیاں ،دکانیں اور مدرسے بند کرا دئیے گئے تھے۔ اور اس دوران مختلف سڑکوں پر ٹریفک بھی جام ہو گئی تھی۔نواز شریف کے لئے سیکیورٹی اتنی سخت کی گئی تھی کہ جامعہ نعیمیہ میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کے لئے آنے والے طلباء کو روک دیا گیا۔جب مدرسہ کے طلباء کو تقریب میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی تو طلباء نے احتجاج کا راستہ اپنایا اور گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کر دئیے