Monday January 20, 2025

تیرہ سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے درندنے گرفتار

ہارون آباد(نیوز ڈیسک)تیرہ سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیو وائرل کرنے پر ڈی پی او بہاولنگر کا فوری طور پر نوٹس،ویڈیو وائرل ہونے کے ٹھیک دوگھنٹے بعدشیطان صفت ملزم اپنے ساتھی سمیت گرفتار،مقدمہ درج،پولیس مصروف تفتیش۔علاقہ تھانہ ڈونگہ بونگہ چک موگہ کا رہائشی ملزم نصیر نے تیرہ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے ساتھی کی مددسے ویڈیو بھی بنوائی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔پولیس نے ڈی پی او کے حکم پر دھر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چک موگہ میں نصیر نامی ملزم اپنے ساتھی عدنان کے ہمراہ تیرہ سالہ کمسن بلال کو ورغلاء کر کھیتوں میں لے گیا اور اسکے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے لگاجبکہ اسکاساتھی عدنان اس گھناؤنے دھندے کی ویڈیو بناتا رہا۔کچھ عرصہ کے بعد ملزمان نے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ویڈیو وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس

آفیسر بہاولنگر محمد انور کھیتران نے اس افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیا۔ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ مطلوب کمبوہ کو احکامات جاری کیے کہ سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ویڈیو کے ملزمان کو فوری گرفتارکرکے قانونی کاروائی کی جائے جس پر پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ فوری حرکت میں آگئی۔ ٹھیک دوگھنٹے کے درمیان ملزمان کو ٹریس کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا اور ملزم نصیر اور اس کے ساتھی عدنان جوکہ ویڈیو بناتا رہا کو پابند سلاسل کردیا۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور اپنے گلی محلوں میں چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہوسکے۔

FOLLOW US