Monday January 20, 2025

طلال چودھری کو آزادی مارچ میں تقریر کے دوران آنے والی فون کال معمہ بن گئی، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ ہم آزادی مارچ کا حصہ نہیں ہیں۔ سینئیر صحافی کاشف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ طلال چوہدری نے آزادی مارچ سے تقریر کی جس پر انہیں فون کر کے تنبیہ کی گئی کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں، ہم مارچ کا حصہ نہیں ہیں۔ کاشف عباسی نے بتایا ہے کہ 3روز قبل لیگی رہنما طلال چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے خطاب کیا جس کے بعد انہیں قیادت کی جانب سے فون کیا گیا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں، ہم اس مارچ کا حصہ نہیں ہیں، آپ دوبارہ خطاب نہیں کریں گے۔

اس سے قبل رہنما پاکستان تحریکِ انصاف عثمان ڈار نے کہا ہے کہ طلال چوہدری نے ثابت کیا کہ وہ ایک بھانڈ ہے، پی ٹی آئی میں مرد مر نہیں گئے جو اسے عورتوں سے ٹکرانے کا شوق ہے۔ خیال رہے کہ طلال چوہدری نے گزشتہ دنوں لائیو ٹیوی شو میں پی ٹی آئی ررہنما کنول شوزب کے ساتھ غیرمناسب زبان استعمال کی تھی، طلال چوہدری نے کہاکہ کیاقرآن پاک پڑھناتوہین ہے آپ کوشرم آنی چاہیے آپ کی مدرسے کے بچوں کے حوالے سے ایسی سوچ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نےکہاکہ آپ مذہب کارڈ نہ کھیلیں مجھے بات کاجواب دینے دیں۔طلال چوہدری نےکہاکہ مذہب کارڈ آپ کے بڑوں نے کھیلاہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جب آپ چوہدریوں کے سامنے بھنگڑے ڈالتے تھے توساری دنیانے وہ بھنگڑے دیکھے تھے۔ طلال چوہدری نے کہاکہ جہاں جہاں سے پھرکرآئی ہووہ چیزیں میں نہیں بتاسکتا۔اس پر تنقید کرتے ہوئے آج عثمان ڈار نے ٹیوی شو میں 10ہزار روپے کا چیک لہرادیا، میں اسکے بھانڈپن پر اسے 10 ہزار روپے دیکر جارہا ہوں۔ وسری جانب مرکزی سیکرٹری ا طلاعات پی ٹی آئی احمد جواد نے کہاکہ طلال چودھری روایتی طور پر بدتمیز اور اخلاقیات سے عاری شخص ہے، طلال چودھری اس سے پہلے بھی بدزبانی کرتے رہے ہیں، اس شخص کی لغو گوئی پر عدالت کو نوٹس لے کر کارروائی کرنا پڑی۔

FOLLOW US