اسلام آباد : رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شہلا رضا نے کہا ہے کہ حافظ حمد اللہ نے غلط کہا کہ فواد چوہدری وہ آلو ہے جو ہر سالن میں ڈالا جاسکتا ہے۔ شہلا رضا نے کہا کہ فواد چوہدری، فردوس عاشق، فروغ نسیم، پرویز خٹک، مولا بخش سومرو، فہمیدہ مرزا، اعظم سواتی، پرویز الہی، شیخ رشید، خسرو بختیار اور شاہ محمود وہ ٹماٹر ہیں جو ہر سالن کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ اس سے قبل جمیعتِ علماء اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے وفاقی وزیرِ فواد چوہدری کے حوالے سے کہا تھا کہ فواد چوہدری وہ آلو ہے جو ہر سالن میں ڈال سکتا ہے۔
حافظ حمد اللہ نے کہا”فواد وہ آلو ہے جو ہر سالن میں ڈال سکتے ہیں
غلط کہا انہوںنے،فواد،فردوس عاشق،فروغ نسیم،خٹک،مولا بخش سومرو،فہمیدہ مرزا،اعظم سواتی،پرویز الہی،شیخ رشید،خسرو بختیار،شاہ محمود وہ ٹماٹر ہیں جو ہر سالن کا لازمی حصہ ہوتے ہیں— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) November 5, 2019
دراصل انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ فواد چوہدری اس سے قبل بھی حکومتوں کا حصہ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری پرویز مشرف کی حکومت میں بھی رہے نواز شریف کی حکومت میں بھی۔ حافظ حمداللہ کے بیان کے جواب میں پاکستان پیپلز پارٹ کی رہنام شہلا رضا نے کہا ہے کہ حافظ حمداللہ نے غلط بات کی ہے فواد چوہدری اکیلے ایسے نہیں ہیں۔ شہلا رضا نے پاکستان تحریکِ انصاف حکومت کے کئی لوگوں اور اتحادیوں کا نام لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی ایسے ہی ہیں۔ شہلا رضا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری، مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان، بیرسٹر فروغ نسیم، وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک، مولا بخش سومرو، فہمیدہ مرزا، اعظم سواتی، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، خسرو بختیار اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی وہ ٹماٹر ہیں جو ہر سالن کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ ان کے اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ یہ تمام لیڈر اس سے پہلے کی تمام حکومتوں کا بھی حصہ رہے ہیں۔