اسلام آباد (ویب ڈیسک)صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت سے نواز شریف کی تیمارداری کے تقاضے پورے ہونگے،کارکنان سے اپیل ہے کہ مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے دعا کریں۔تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے مریم نواز کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت منظور ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،مریم نواز کی ضمانت سے نواز شریف کی تیمارداری کے تقاضے پورے ہونگے،اللہ پاک نواز شریف کو صحت عطا فرمائے،نواز شریف کی پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ کی تشخیص بے حد ضروری ہے،
،کاکنان سے اپیل ہے کہ مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کریں اور ان کو ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کی ہمت دلانے کی کوشش کریں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کا دھرنا اسلام آباد میںجاری ہے ،ایسے وقت میں اپوزیشن کے درمیان دراڑ کی پہلی خبر سامنے آگئی ،مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے گلہ کردیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن کی 9جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں معمولی مفادات کو عوامی مشکلات پر ترجیح نہ دیں ،حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں یا ان کے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے سامنے تذبذب کا شکار ہو نے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔انہوں نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا احتجاج صرف ہمارا فیصلہ تھا؟خدارا عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں ۔انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خلوص دل سے ساتھ دیں ،جے یو آئی ہر اول دستہ ہو گی ،خواہش ہے تمام جمہوری قوتیں مل کر کردار ادا کریں ۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے اپنے 15ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے ہیں ۔