اسلام آباد : اپوزیشن کو عمران خان کو ہٹا کر اپنی حکومت لانے کا آسان طریقہ بتادیا ہے۔ وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اکثریت کے ہے تو تحریکِ عدم اعتماد پیش کریں اور ان ہاؤس تبدیلی لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اپویشن کے پاس ان ہاؤس تبدیلی لانے کا اختیار ہے اگر وہ لاسکتے ہیں تو تبدیلی لے آئیں۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وزیردفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کو متنبہ کیا ہے کہ دھرنے میں سادہ کپڑوں میں ہمارے لوگ پھر ہیں، اپوزیشن کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ وہاں سب دیکھ رہے ہیں، معاہدے کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ وہ آج یہاں مذاکراتی کمیٹی کے ممبران اسد عمر، شفقت محمود ، مولانانورالحق اور فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان بھی دیکھا انہوں نے کہا کہ جوجمہوری حکومت ہوتی ہے ،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، یہ ادارے ہمارے اور ان سب کے ہیں، ملک دشمنی نہیں کرنی چاہیے،فوج واضح کہہ چکی ہے کہ وہ حکومت کی سپورٹ کرتی ہے۔شہبازشریف کو اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیے وہ کہتے کہ ادارے 10فیصد سپورٹ کرتے تو وہ بہت آگے ہوتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک الیکشن کمیٹی بنائی گئی، لیکن انہوں نے کمیٹی میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیے، یہ آج بھی اپنے ثبوت لے کرآئیں ہم تحقیقات کیلئے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دوبارہ الیکشن لڑ رہے ، یہ آئیں اور الیکشن لڑ کے دیکھ لیں۔
ہم نے کے پی میں ڈلیو ر کیا تو الیکشن جیتے ہیں، خالی نعروں نے نتائج نہیں ملتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ یہ معاہدے کی پاسداری نہیں کریں گے۔ لیکن نوازشریف کو جنرل جیلانی لے کرآئے۔