Monday February 24, 2025

ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 30 پاکستانی گرفتار

پیرس : ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 30 پاکستانی پکڑے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی سے جنوبی فرانس میں داخل ہونے والے ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے حصے میں چھپے ہوئے 30 پاکستانی پناہ گزین گرفتار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور بھی پاکستانی تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعہ 2نومبر کو فرانسیسی قصبے لا ٹوربی کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاٹوربی کے قریب ایک ٹول پلازا پر معمول کی چیکنگ کی جا رہی تھی۔ اس دوران اٹلی سے فرانس داخل ہونے والے ایک ٹرک کو بھی روکا گیا۔ اس ٹرک کے پچھلے حصے میں 30 پاکستانی پناہ گزین چھپے ہوئے تھے جن میں تین کی عمریں اٹھارہ برس سے بھی کم تھیں۔ ٹرک کا ڈرائیور بھی پاکستانی شہری تھا۔

ٹرک کے پاکستانی ڈرائیور کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسے فرانس ہی میں زیر حراست رکھ کر انسانوں کو اسمگلنگ کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔ وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ پہلے یہ تفتیش کی جائے گی کہ آیا وہ انسانوں کی اسمگلنگ کے کسی منظم گروہ کا حصہ تو نہیں ہے۔ یورپی قوانین کے تحت تمام پاکستانی پناہ گزینوں کو حراست میں لے کر انہیں اطالوی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں کاؤنٹی ایسیکس میں کنٹنیر سے 39 لاشیں ملی تھیں۔ لاشوں میں ایک ٹین ایج لڑکے کی لاش بھی شامل تھی۔ 25سالہ شخص کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔پولیس ملزم سے اس حوالے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اب ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 30 پاکستانی پکڑے گئے ہیں۔ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے حصے میں چھپے ہوئے 30 پاکستانی پناہ گزین گرفتار ہو گئے ہیں۔