لاہور: لاہور قلندرز نے ابوظہبی میں 14نومبر سے ہونے والی ٹی ٹین لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے سہیل اختر کو اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں سہیل اختر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پچھلے سال ابوظہبی کپ کی تاریخ دہرائیں۔ فخر کی بات ہے کہ شاہد آفریدی اور لیوک رونکی جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں مجھے قیادت سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے کئی کھلاڑیوں کی این او سی سے دستبردار ہونے محمد حفیظ ، فہیم اشرف سمیت کئی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں لاہور کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ شاہد آفریدی بھی لاہورقلندرز کی نمائندگی کریں گے انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا میلہ رواں ماہ سجنے جارہا ہے جسکی افتتاحی تقریب 14 نومبر کو ہوگی۔ اس رنگارنگ تقریب میں شوبز دنیا سے تعلق رکھنے والے ستارے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اور میلے کی رونق بڑھائیں گے۔رنگارنگ تقریب میں کون سے ستارے شریک ہوں گے منتظمین نے اس کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکارعاطف اسلم فن کا جادو جگائیں گے، ان کےساتھ بالی ووڈ سلیبریٹی نورہ فتحی، ساﺅتھ انڈین ماڈل پرتھوی نائر اور بنگلا دیشی اداکار شکیب خان بھی ہوں گے۔
پروگرام کی میزبانی انڈین اداکار حسین خواجروالا کے سپرد کی گئی ہے، افتتاحی تقریب شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں 14 نومبر کو ہوگی جس میں شرکا کو موسیقی کے ساتھ رقص کا تڑکا بھی ملے گا، 3 گھنٹے کی یہ تقریب شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرےگی اور ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب کو چارچاند لگائےگی، تقریب کے اگلے روز پہلا ٹاس ہوگا۔افتتاحی میچ دفاعی چمپئن نادرن وارئیر، مراٹھا عریبین کےخلاف کھیلے گی۔