Wednesday January 22, 2025

مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون منصوبہ کو سی پیک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 سال پہلے ایم ایل ون منصوبہ کا معاہدہ ہوا، موجودہ حکومت میں عملدرآمد تیز کیا جا رہا ہے، اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے بعد اگر میرے استعفیٰ پر آ گئی ہے تو اس پر سوچا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاننگ کمیشن میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، عمر ایوب اور وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ احمد نے کہا کہ سی پیک میں ایم ایل ون ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ریل میں چین کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے، ایم ایل ون پر 14 سال پہلے اعلان کیا گیا اس پر عملدرآمد اس حکومت میں تیزی سے ہو رہا ہے، یہ میرا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ اور وزیراعظم کی جانب سے 5 لاکھ روپے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (آج) ہفتہ کو تیزگام حادثہ کی رپورٹ آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر وزیراعظم عمران خان کو چھوڑ کر میرے استعفیٰ پر آ گئی ہے تو اس بارے میں سوچ سکتا ہوں۔

FOLLOW US