Wednesday January 22, 2025

سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونیوالے جاہل ہیں،فردوس شمیم نقوی کے نازیبا الفاظ پر انہیں مسجد سے نکال دیاگیا

میرپور خاص (نیوز ڈیسک) میر پور خاص میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو مسجد سے باہر نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ٹرین حادثے کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کے لیے پہنچے تھے، کہ انہیں مسجد سے باہر نکال دیا گیا ۔ اہل علاقہ نے الزام عائد کیا کہ فردوس شمیم نقوی نے جاں بحق افراد کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو جاہل کہا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز علی الصبح کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق جب

کہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ رحیم یار خان میں ٹانوری اسٹیشن چک نمبر 6 چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا اور زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جو اجتماع میں شرکت کے لیے رائیونڈ جارہے تھے۔آگ کے شعلوں نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 74 افراد آگ سے جھلس کر جاں بحق اور 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد نے بتایا کہ تیز گام ٹرین کی ایئرکنڈیشنڈ اور بزنس کلاس کی تین بوگیوں میں آتشزدگی ہوئی جن میں 209 مسافر سوار تھے، متعدد لاشیں ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔

FOLLOW US