Monday February 24, 2025

مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن کا ٹیلی فونک رابطہ۔۔۔ مولانا کو کس بات کی مبارکباد پیش کر دی؟ حیران کن تفصیلات موصول

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کر کے کامیاب آزادی مارچ پر مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مریم نواز نے کامیاب آزادی مارچ پر مولانا کو مبارکباد پیش کی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کامیاب ملین مارچ پر مولانا صاحب آپ کو اور آپ کی جماعت کو سلام ہے۔ اس دوران مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز سے نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ والد کی طبعیت بہتر نہیں ہے۔ ہم پرپشانی میں ہیں۔

مولانا نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کی صحت و تندرستی دیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کور کمیٹی کااجلاس پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، برجیس طاہر ،پرویز ملک سمیت دیگر سینئر مرکزی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نواز شریف کی صحت پر شرکا ء کو بریفنگ ،نواز شریف کے بیرون ملک علاج یا لندن سے ڈاکٹروں کو پاکستان بلانے پر مشاورت بھی ہوئی ۔ اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی کور کمیٹی کے اجلاس میں رہنمائوں نے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت کے پیش نظر ان کا علاج بیرون ملک ہونا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو زیادہ دیر یہاں رکھنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ اس سلسلہ میں نواز شریف سے مشاورت کی گئی ہے لیکن ابھی مریم نواز اس پر کچھ نہیں بتا رہی او ران کی رائے ضروری ہے ۔شرکاء کو بتایا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز دونوں کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹس پر لندن کے ڈاکٹروں کی ماہرانہ رائے سے آگاہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور تنظیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ آزادی مارچ کے لاہور پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے اور اس کے لئے تیاریاں کی جائیں ۔