اسلام آباد : لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال مقدمے میں نامزد تمام 6 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاہے.جب بھی ظلم کی انتہا کی بات آئے گی تو سانحہ ساہیوال لوگوں کے ذہنوں میں ضرور آئے گا۔یہ وہ سانحہ ہے جس میں معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو قتل کر دیا گیا تھا،آج ان ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا گیا ہے جس کا سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ صارفین نے وزیراعظم عمران خان کا ان کا پرانا بیان یاد دلا دیا ہے۔جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ ساہیوال واقعے پر عوام میں پایا جانے والا غم و غصہ بالکل جائز اور قابلِ فہم ہے۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر سے واپسی پر نہ صرف یہ کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لوں گا اور اس کی اصلاح کا آغاز کروں گا۔
ساہیوال واقعے پر عوام میں پایا جانے والا غم و غصہ بالکل جائز اور قابلِ فہم ہے۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر سے واپسی پر نہ صرف یہ کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لوں گا اور اس کی اصلاح کا آغاز کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 21, 2019
ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اب سخت مایوس ہوں۔
#Sahiwal #SahiwalIncident@ImranKhanPTI
I am really disappointed right now pic.twitter.com/PNU3YbdFyn— AJ Awan (@SultaniiAwan) October 24, 2019
ایک صارف نے کہا کہ اس تصویر نے میرا دل توڑ دیا ہے۔
This picture breaks my Heart 💔#Sahiwal #NoJustice pic.twitter.com/aF7oux5NGC
— Farrukh Khan (@FarrukhKhanFRK) October 24, 2019
ایک صارف نے تو وزیراعظم عمران خان کو بزدل قرار دے دیا ہے۔
https://twitter.com/RanaZiaUllah10/status/1187325342106689541
ایک صارف نے اس واقعے کی تصویر کہانی پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہم یہ واقعہ کبھی نہیں بھولیں گے۔
https://twitter.com/staxnx57/status/1187326109039415297
ایک صارف نے کہا کہ ہاں عمران خان اس ملزمان کو رہا کر کے مثالی سزا دے رہے ہیں۔صارف نے کہا کہ کیا یہ ہے عمران خان کی مدینہ کی ریاست ؟۔
Yes he's giving them an examplery punishment by setting them free.
Shame on you @ImranKhanPTI bcoz u're running country like a cunt by giving us false example of Riyasat e Madina.#Sahiwal pic.twitter.com/X6yXKTe7r1— HEISENBERG 🇵🇸 (@LM10____CR7) October 24, 2019
اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے اس حوالے سے غم و غصے کا اظہار کیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کیا گیا ہے تو یہ معصوم بچے اپنے والدین کا خون کے ہاتھ پر تلاش کرے۔