لاہور: سینئر سیاستدان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان آزادی مارچ سے بہت پریشان ہیں، عمران خان کا وہم دور ہوجانا چاہیے اسٹیبلشمنٹ ساتھ ہوتی توفارن فنڈنگ کیس سامنے نہ آتا، اسٹیبلشمنٹ کو جتنا ذلیل عمران خا ن کروایا،کسی نے نہیں کروایا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آزادی مارچ سے بہت پریشان ہیں۔ جتنا عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو عوام میں ذلیل کروایا اتنا کسی سیاستدان نہیں کروایا، اسٹیبلشمنٹ بھی اس سوسائٹی کا حصہ ہے۔ انہوں نے بھی معاشرے میں رہنا ہے، سب سے گفتگو کرنا ہوتی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کا وہم اب دور ہوجانا چاہیے کہ اگر اسٹیبلسمنٹ ان کے اتنا ہی ساتھ ہے تو ان کے فارن فنڈنگ والے کیسز سامنے نہ آتے، جتنی عمران خان اور ان کے وزراء گفتگو میں ظاہر کرتے ہیں۔
جیسے شیخ رشید کہہ رہے تھے کہ دھرنے والوں سے وہ بات کررہے ہیں جنہوں نے کرنی ہے۔ پھرطبیعت صاف والا بیان آیا، انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ساتھ 100 فیصد اسٹیبلشمنٹ ہے توجن کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ 100فیصد ہوتی ہے ان کے فارن فنڈنگ کیسز ایسے نہیں آتے۔انہوں نے کچھ ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا کہ اسی طرح اچانک سے گورنر اسٹیٹ بھی جو سالوں سے چیزیں التواء میں پڑی ہیں، الیکشن کمیشن کے ممبران پر بھی آپ اپنی مرضی کرتے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے وہاں کوریڈورمیں ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں اور آئندہ کے فارمولوں پر بحث نہیں ہورہی ہوتی۔ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے آج پریس کانفرنس میں ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم کا استعفیٰ ساتھ لے کرآئے،27 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے کراچی میں اجتماع کریں گے،31 اکتوبر کو آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا، ہمیں عوام کیلئے اسلام آباد میں 2 مہینے بھی قوم کا انتظار کرنا پڑا ہم کریں گے۔