لاہور(ویب ڈیسک) شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔اس 5 روزہ دورے کے دوران ڈیوک اور ڈچر آف کیمبرج کافی مصروف رہے، جیسے لاہور میں نیشنل اکیڈمی آف کرکٹ میں کچھ دیر کرکٹ کھیلنے سے لے کر پاکستان کی معروف شخصیات سے ملاقات تک۔ اس دورے کے دوران شہزادہ ولیم نے زیادہ تر پینٹ شرٹ کو ہی ترجیح دی مگر ایک موقع پر وہ نعمان عارفین کی ڈیزائن کردہ شیروانی پہنے بھی نظر آئے۔ان کے مقابلے میں ڈچز آف کیمبرج ملبوسات کے لحاظ سے لگ بھگ ہر جگہ ہی پاکستانی ملبوسات کو زیب تن کرتی نظر آئیں جن میں سے بیشتر پاکستانی کمپنیوں کے ہی تیار کردہ تھے۔
یچے ان 5 برانڈز کا ذکر ہے جو کیٹ مڈلٹن کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔زِینیہ واضح ہے کہ زین ویمن بائی کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے پسندیدہ برانڈز میں سے ایک ہے، یہاں تک کہ پاکستان آنے سے قبل لندن میں پرنس آغا خان سے ملاقات کے دوران بھی انہوں نے زین کے سرامکس جھمکوں کو پہنا۔ پاکستان کے شاہی دورے کے دوران بھی ڈچز آف کیمبرج نے اس برانڈ کے جھمکوں اور پرس کا انتخاب کیا۔بونینزا ست رنگیوزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیٹ مڈلٹن نے بونینزا کے اسکارٹ کو پہننا پسند کیا۔گل احمدڈچز نے لاہور پہنچنے کے موقع پر گل آحمد آئیڈیاز کے کڑھائی والے لباس کا انتخاب کیا جو سادہ ہونے کے باوجود پروقار تھا۔اعلاندورے کے آخری دن کیٹ مڈلٹن نے برانڈ اعلان کے سفید شلوار قمیض کا انتخاب کیا جس پر سیاہ دھاگے سے کڑھائی کی گئی تھی۔مہین خانمہین خان کے 2 ملبوسات کیٹ مڈلٹن نے زیب تن کیے جبکہ ان کی سفید پینٹ کا انتخاب انہوں نے وزیراعظم عمران خان سفید پینٹ کا انتخاب انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کیتھرین واکر کے ڈیزائن کردہ سبز ٹرینچ کوٹ کے ساتھ کیا۔