لاہور(این این آئی)حضرت علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 976ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات آج18اکتوبر(جمعہ)کو آپ کے آستانہ عالیہ پر شروع ہوں گی۔رسم چادر پوشی اور سبیل کے افتتاح سے عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔ عرس مبارک کے سلسلہ میں کل بروز ہفتہ مقامی تعطیل ہو گی۔ ضلعی محکمے،تعلیمی ادارے، لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ اور لاہور کی سیشن و سول عدالتیں بند رہیں