لاہور (ویب ڈیسک) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نیب جیل میں پُراسرار بیماری کا شکار ہو گئے۔ احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی فرد جرم ختم کر کے بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ 16 اکتوبر تک محفوظ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق جیل میں سخت بیمار ہوئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ کیس کی آج سماعت ہوئی نیب حکام نے خواجہ سعد اورسلیمان رفیق کو عدالت کے رو برو پیش کیا۔
سماعت کے دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتر اوصاف نے دلائل دیتے بتایا کہ خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ نیب حکام نے ریفرنس کے حقائق کے برعکس دائر کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریفرنس دائر کیا گیا ہے، عدالت دلائل مکمل ہونے پر بربیت کی درخواستوں ہر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت ختم ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جیل میں ایک ہفتے سے بیمار ہوں ، بلڈ ٹیسٹ کوائے گئے ہیں جس میں ٹائیفائیڈ کی تشخیص ہو ئی ہے۔ خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور جوڈیشل کملیکس کے اطراف سے آنے والے راستوں کا خاردار تاروں اور کنٹینر لگ کر بند کر دیا گیاتھا۔ واضح رہے کہ نیب نے پیراگون پاؤسنگ کیس میں گرشتپ برس دسمبر میں ضمانت منسوخ ہونے کئ بعد خواجہ برادران کو گرفتار کیا تھا۔