اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف خاتون بیرون ملک لاپتہ ہو گئیں ۔۔۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لوگوں اکثر دیگر ممالک میں سفرکرتے رہتے ہیں۔دوسرے ممالک جا کر پرفارم کرنے سے نہ صرف ان کی اچھی کمائی کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ ممالک کے تعلقات بھی آپس میں اچھے ہوتے ہیں۔پاکستان سے بھی ماڈل و رقاص اکثر مغربی ممالک پرفارمنس کے لیے جاتے ہیں مگر ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان سے برطانیہ پرفارم کرنے کے لیے جانے والی ڈانسر وہاں جا کر غائب ہو گئی ہو۔پاکستانی اداکارہ اور اسٹیج ڈانسر رابیکا سحر برطانیہ میں پراسرار طور پر ’لاپتہ‘ ہوگئیں۔اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی رابیکا شیخ لاہور میں رہائش
پذیر ہیں اور گذشتہ ماہ انٹرٹینمنٹ ویزے پر برطانیہ گئی تھیں۔ جہاں انہیں مختلف شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔ رابیکا شیخ گذشتہ ماہ 8 ستمبر 2019 کو برطانیہ پہنچیں جس کے 5 دن بعد ہی اداکارہ نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست دے دی تھی۔ اداکارہ نے پناہ کی درخواست کی وجہ ’غلامی اور انسانی اسمگلنگ‘ کو قرار دیا تھا۔اسٹیج اداکارہ کی جانب سے آخری بار لندن میں فن کا مظاہرہ کیاگیا تھا جس کے بعد انہیں مانچسٹر میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بتادیا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں ہی رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب وہ پاکستان واپس نہیں جائیں گی۔ لندن میں ہونے والے اس پروگرام کے دوران امیگریشن آفیسر کی جانب سے تفتیش میں رابیکا نے ایونٹ منیجر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اسے ’غلام‘ بنایا ہوا ہے۔تاہم اس موقعہ پر ان کی دیگر ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے اس طرح کی کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔اس حوالے سے رابیکا کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہاکہ برطانیہ میں آنے کے 5 دن بعد رابیکا کو اچانک کیا ہوا اور وہ کیوں ’غلام‘ بنائے جانے کے الزامات لگا رہی ہے،ایسالگتا ہے کہ کوئی رابیکا کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔