تہران (ویب ڈیسک) عمران خان کے ایران پہنچتے ہی ایرانی سپریم لیڈر کا ایٹمی طاقت سے متعلق پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والا اعلان، کیا ہونےوالا ہے ۔۔۔ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ سیدعلی خامنہ ای نے ایران کی دفاعی طاقت کوبڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ انقلابی گارڈزمزیدترقی یافتہ اورجدید ایٹمی ہتھیاروں پرکام کریں ، ہتھیاروں کوایران میں ہی تیارکیاجاناچاہیے، ایرانی سپریم لیڈرکا کہنا ہے کہ ایران کواپنے جدیدہتھیارتیارکرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی کم کروانے کے لیے ایران پہنچ گئے
ہیں۔ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا ہے۔ وزیراعظم ایک روزہ دورہ ایران کے بعد سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ایک روزہ دورہ ایران سعودی عرب کشیدگی کے تناظر میں کیا جارہا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورمعاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ، وزیر اعظم کی دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنائی سے ملاقاتیں کریں گے اور ایرانی قیادت سے خطے میں امن و سلامتی کے امور پر بات چیت کریں گے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی ایران کے دورے کے بعد سعودی عرب جائیں گے ، ڈی جی آئی ایس آئی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہونگے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایران سعودیہ کشیدگی کم کرانے کے تناظر میں سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم سعودی عرب اور ایران کے درمیان کوئی ثالث ہونے کا دعویٰ نہیں کررہے، ہم سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں کہ دو برادر ملکوں میں جو غلط فہمیاں ہیں ان کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران میں غلط فہمی دور کرنے کیلئے ضرور کردار ادا کرے گا ، یہ خطہ اب کسی اور چپلقش کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم افغانستان کی چپقلش کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں نئے،پرعزم، بااعتماد،باوقار اور روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں.