کشمور (نیوز ڈیسک)پاکستان سٹیزن پورٹل نے مختصر عرصہ میں بہت کامیابی حاصل کی ہے۔ہزاروں کی تعداد میں شہری اپنی شکایت سٹیزن پورٹل پر درج کرواتے ہیں۔تاہم کشمور میں ایک شہری نے جب پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تو اس خمیازہ پورے گاؤں کو بھگتنا پڑا۔سیپکو نے شہری کے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے پر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی۔جس کئ بعد اہل علاقہ نے سیپکو انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور انڈس ہائی وے پر دھرنا بھی دیا۔وسری جانب پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک 12 لاکھ 33 ہزارشکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 1057334شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے جو کہ 86 فیصد ہے ۔
اس کے علاوہ دوران ملازمت نومولود کو ساتھ رکھنے پر دفتر کے اعتراض سے متعلق خاتون کی شکایت پر وزیراعظم آفس نے بروقت ایکشن لیا گیا تھا اور مذکورہ خاتون کو اجازت دے دی گئی تھی۔کمپنی دیوالیہ ہونے پر بیرون ملک پھنسے پاکستانی کو بھی وطن واپس لایا گیا تھا۔ حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کے سیٹیزن پورٹل کے حوالے سے وزیر اعظم آفس کو شکایت موصول ہوئی تھیں کہ کچھ غیر مجاز اہلکار شہریوں کی شکایات کو بغیر حل کیے نمٹا رہے ہیں جس کے بعد مذکورہ شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع کردیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کا حل مجاز افسران کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماتحت افسران، شہری کی شکایت کو بغیر نتیجہ نمٹا نہیں سکتے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے ’’پاکستان سیٹیزن پورٹل‘‘ کا افتتاح کیا جس کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجاویز وزیر اعظم آفس کو بھجواتے ہیں۔ متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کروانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم آفس سے ہی کی جاتی ہے جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچاتے ہیں۔