اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سردیوں میں چائے، قہوہ اور کافی کا استعمال بڑھ جاتا ہے جسم کو گرم رکھنے کیلئے لوگ ان گرم مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ۔ ان مشروبات میں کافی جس کی ایک قسم بلیک کافی کو صرف چند ہی لوگ استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس کے تلخ ذائقے کی وجہ سےعام افراد کو یہ پینے میں مشکل ہوتی ہے۔ لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے بلیک کافی دراصل چینی اور قہوے سے زیادہ سردیوں کے موسم میں فائدہ مند ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینے والے افراد میں جگر کےمختلف
امراض کا خطرہ 80 فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ ان میں جگر کا کینسر ہونے کے امکانات بھی بے حد کم ہوجاتے ہیں۔سیاہ کافی آپ کے دماغ میں ڈوپامائن نامی مادے کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ مادہ آپ کے دماغ کو جسم کے مختلف حصوں تک سنگلز بھجنے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔ڈوپامائن میں اضافے سے آپ پارکنسن جیسی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ اس بیماری کا شکار افراد کے اعصاب سست ہونے لگتے ہیں اور ان کی چال میں لڑکھڑاہٹ اور ہاتھوں میں تھرتھراہٹ ہونے لگتی ہے۔یہی نہیں ڈوپامائن کی زیادتی اور دماغی خلیات کا متحرک ہونا آپ کو بڑھاپے کے مختلف دماغی امراض جیسے الزائمر اور ڈیمینشیا سے بچا سکتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق دن میں 2 سے 3 کپ کافی پینا دن میں کچھ وقت چہل قدمی کرنے کے برابر ہے۔ یہ فالج اور امراض قلب کے خطرے میں بھی کمی کرتی ہے۔بلیک کافی آپ میں ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔