Tuesday November 26, 2024

چین نے کرپشن میں ملوث چار ہزار افراد کو جیل بھیجا ، کاش میں پانچ سو سیاستدانوں کو بھیج سکتا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی صدر نے 400 کرپٹ افراد کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا، کاش میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا۔چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین دنیامیں سب سےتیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے، دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں

کرپشن نہ ہو۔ ماضی میں پاکستان دنیامیں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت تھی، ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے، چینی صدر نے کرپشن کےلیے جنگ کی، چینی صدر نے 400 کرپٹ افراد کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا۔ کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 کو جیل بھیج سکتا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، وزیراعظم ہاوَس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، مسائل کے حل کےلیے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے، چینی وکرز کے تحفظ کےلیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ چین کوئلے اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے، پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے،ہاوَسنگ شعبےمیں چین کےتعاون کے خواہش مندہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے، ہاؤسنگ کے شعبے میں ہم چین کےتعاون کے خواہاں ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کےسرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور سینئر حکام بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی چین پہنچے تھے۔ اب سے کچھ دیر قبل ین کے بڑے کاروباری گروپ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں

کاروبار کے نئے راستوں کی تلاش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔وزیراعظم عمران خان کے سرکاری دورے کے طے شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم 8 سے 9 اکتوبر کے درمیان ہونے والے دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیا نگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ چینی صدر اور وزیراعظم سے ہونے والی ملاقاتوں میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

FOLLOW US