Wednesday September 10, 2025

پڑوسی ملک میں آرمی کی بس میں بلاسٹ، 10اہلکار چل بسے

جلال آباد(نیوز ڈیسک)افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکے ميں 10 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق جلال آباد میں آرمی اہل کاروں کی بس میں خودکش دھماکے میں 10 اہل کار جاں بحق ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق حملے کے بعد شہر بھر کی سيکيورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق اہلکاروں کی

بس کے قریب رکشے کے ذریعے خود کش دھماکا کیا گیا۔ خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنايا گيا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچہ بھی شامل ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شديد تھا کہ قريب کھڑی گاڑيوں کو بھی نقصان پہنچا۔ افغان حکام کا کہنا ہے زخمیوں ميں چند افراد کی حالت تشويشناک ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرليے گئے۔ مزيد تفتيش جاری ہے۔