Tuesday November 26, 2024

لوگوں میں صبر نہیں ہوتا ،13 ماہ ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ صبر نہیں کرتے اور 13 ماہ میں کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے تحت نادار اور ضرورت مند افراد کو مفت کھانے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا غربت میں کمی کا سب سے بڑا پروگرام ہے جسے چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے، مشکل وقت میں پوری کوشش کریں گے کہ کوئی بھوکا نہ رہے، لوگ بھوکے سوتے ہیں تو ریاست میں بے برکتی ہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ شروع

میں ریاست مدینہ کے بھی مشکل حالات تھے، حکومت کاروباری، صنعتی اور امیر طبقے کی مدد کر رہی ہے، ان سے ٹیکس اکٹھا کرکے غریبوں پر خرچ کریں گے، لوگوں سے صبر نہیں ہوتا اور کہتے ہیں 13 ماہ ہوگئے کہاں ہے نیا پاکستان۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پہلے دن نہیں بن گئی تھی بلکہ رسول ﷺ نے جدوجہد کی تھی جس کے نتیجے میں آہستہ آہستہ لوگ تبدیل ہوئے، پاکستان بھی بدلے گا لیکن تبدیلی آہستہ آہستہ آئے گی جب ذہن بدلیں گے، تبدیلی اس وقت آئے گی جب ہم کمزور طبقے کی مدد کریں گے، پولیس کا نظام تبدیل کررہے ہیں تاکہ تھانوں میں ظلم نہ ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم اپنے کمزور طبقے کی مدد کریں گے تو ریاست میں برکت آئے گی، ہسپتالوں میں تبدیلی آرہی ہے، پولیس کا نظام تبدیل کررہے ہیں ہر اس جگہ کام کررہے ہیں جہاں عام آدمی کی زندگی بہتر ہو، جب لوگ بھوکے سوئیں تو ریاست میں بے برکتی آتی ہے۔عمران خان نے سیلانی ٹرسٹ کو عوام کی فلاح و بہبود میں خدمات سرانجام دینے پر سراہا اور کہا کہ ہم نے غربت مٹاؤ احساس پروگرام کے تحت کے پہلے فیز میں 112 لنگر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی بھی بھوکا نہ رہے اور اس لنگر کو ہر علاقے تک توسیع دی جائیگی۔

FOLLOW US