حب(ویب ڈیسک) مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر مسافرکوچ الٹ گئی،حادثے میں 11افراد جاں بحق10زخمی ہوگئے. مسافر کوچ پسنی سے کراچی جارہی تھی،زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد میں مرد،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح مسافر کوچ پسنی سے کراچی جارہی تھی کہ مکران کوسٹل ہائی وئے پر بزی ٹاپ کے مقام پر مسافر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے. حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کوسٹ گارڈز، ایدھی کے رضاکار ،ایف سی ،لیویز فورس،پولیس اور نیوی کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا. حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ کے پی این ایس درمان جاہ منتقل کردیا گیا۔