Wednesday January 22, 2025

رویت ہلال کمیٹی سے ماہ صفر کی غلط اطلاع دینے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کریا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی سے ماہ صفر کی غلط اطلاع دینے پر معافی مانگے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صفر کے مہینے کے لیے جاری تصاویر سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے، رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر کی غلط اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو عینک کا استعمال کرنا بھی غلط ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے جبکہ ملک کا ایک طبقہ ایسا بھی ہے جس سے بات ہی نہیں کی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 29ستمبر کو چیئرمین مرکزی رویت ہلال

کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے صفر المظفر کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ صفرکا چاند نظر نہیں آیا اور یکم صفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت صفر کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ڈویژنل کمیٹیوں سے شہادتیں اکٹھی کیں۔ چاند دیکھنے کی شہادتوں کی روشنی میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بتایا تھا کہ صفرکا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ صفر کا چاند بروز پیر 30 ستمبرکوباآسانی نظر آجائے گا۔مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ یکم صفر المظفر یکم اکتوبربروز کو منگل ہوگی جس کے بعد اسی دن سے صفر کے مہینے کا آغاز کیا گیا لیکن وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے اسے غلط قرار دیا ہے۔ خیال رہے ماہر فلکیات نے چوبیس ستمبر کو صفر المظفر کا چاند 30ستمبر بمطابق 30محرم الحرام بروز پیر کو نظر آنے کی پیشگوئی کی تھی۔ جس کے مطابق محرم کا رواں مہینہ 30 ایام پر مشتمل ہو گا اور یکم صفر المظفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہو گی لیکن وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی بنائی گئی ایپ کے مطابق چاند کی پیدائش 29ستمبر کو ہو گئی تھی اور اس کے تصویری ثبوت بھی فراہم کیے گئے تھے ۔اب فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی سے ماہ صفر کی غلط اطلاع دینے پر معافی مانگے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

FOLLOW US