اسلام آباد(سوشل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان 67برس کے ہو گئے ہیں، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج وہ اپنی دوسری سالگرہ منائیں گے۔ان کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیپی برتھ ڈے۔۔پی ایم ۔۔۔آئی کے۔۔۔ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ٹویٹر پر صارفین وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کو دعائیں دی اور کہا ہے کہ اللہ آپکو ملک کو معاشی بحران، اندرونی خطرات اور غربت سے پاک کرنے کا
مشن کامیاب کرے۔ایک صارف نے مزید کہا کہ اللہ عمران خان کو اپنی قیادت میں پاکستان کو خوشحال اور فلاحی ریاست بنائے۔ایک صارف نے کہا کہ مجھے آپ فخر ہے کہ آپ میرے لیڈر ہیں۔ایک فکرمند اور عقلمند رہنما ہونے کے لئے آپ کا شکریہ ۔صارف نے وزیراعظم عمران خان کو سلاگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کے زمانے کی تصویرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آپ سے بہترین کوئی لیڈر نہیں۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ اللہ پاک آپ کو خوشیوں کے ساتھ لمبی صحت مند زندگی عطا کرے کیونکہ آپ نے اس ملک کی خاطر سب کچھ کیا۔ایک صارف نے کہا کہ مایوسی کے دور میں اللہ نے آپکو پورے ملک میں امید کی کرن بنایا ہے۔.اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔عمران خان نے کرکٹ کی دنیا میں خوب نام کمایا، عالمی کپ سمیت کئی بڑے ٹورنامنٹ جیتے جس کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھا تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔2018 کے انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی اور سترہ اگست کو عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہوئے.پانچ اکتوبر1952 کو لاہور میں پیدا ہونے والے عمران خان چار بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا ۔تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 1971ء سیریز سے کیا۔ ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں شوکت خانم میموریل اسپتال بنانا بھی ان کا کارنامہ ہے ۔عمران خان نے 25 اپریل 1996کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2002 میں میاںوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔