نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا جنگی جنون حد سے تجاوز کر گیا ہے۔پاک بھارت کشیدگی کے باوجود سرحد پار جنگی مشقیں،مشقوں میں بری، بحری اور فضائیہ کے اہلکار شامل ہیں۔بھارتی میڈیا نے سرحد پار سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی مسلح افواج کے اسپیشل آپریشنز ڈویژن نے پاکستانی سرحد کے قریب فوجی مشقیں کی ہیں۔جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشقیں فرسٹ چیف آف کمانڈو آفیسر میجر جنرل اشوک کی سربراہی میں کی گئیں۔اور پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باوجود آئندہ بھی جاری رہیں گی۔جب کہ دوسری جانب پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت نے اپنے جنگی جنون کا کھلے عام اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے اپنی تاریخ کا سب سے خطرناک سُپر
سانک میزائل “براہموس” کا تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں کیا گیا براہموس سوپر سانک میزائل تجربہ کامیاب رہا ہے۔ بھارت نے کچھ عرصہ قبل بھی براہموس سپر سانک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ یہ تجربہ بھارتی ریاست راجستھان میں کیا گیا تھا۔بھارت کا دعویٰ ہے کہ براہموس سپر سانک میزائل زمین سے زمین پر مار کر سکتا ہے۔ جبکہ اسے سمندر سے آبدوز کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت اپنی میزائیل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ کررہا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے میزائل تجربات میں تیزی آئی ہے، جس کی وجہ سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں مزید تیزی آسکتی ہے۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس وقت پاکستان کا میزائل نظام بھارت کے میزائلوں سے کہیں زیادہ بہتر تصور کیا جاتا ہے۔